حیدرآباد، 14 نومبر 2024:
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں پروفیسر عرشیہ جبیں کی سرپرستی میں تین روزہ سیمینار اور کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع "ماحولیاتی تنقید اور اردو ادب” تھا۔ اس اہم ادبی و تنقیدی موقع پر حیدرآباد کے معروف شاعر ذکی بلگرامی کے مجموعۂ کلام ’’خوش بوے نواے ذکی بلگرامی‘‘ کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔
رونمائی لکھنؤ کے ممتاز شاعر اور ناقد پروفیسر عباس رضا نیر کے ہاتھوں انجام پائی۔ ذکی بلگرامی، جن کا 2005 میں انتقال ہو گیا تھا، کا یہ مجموعہ کلام ڈاکٹر رؤف خیر نے مرتب کیا اور ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس سے اپنے طور پر شائع کروایا تاکہ ذکی کا یہ سرمایہ متشاعروں کے ہتھے چڑھنے اور ضائع ہونے سے محفوظ رہ سکے۔
رسم رونمائی کے موقع پر اردو ادب کی نامور شخصیات پروفیسر محمود کاظمی، پروفیسر عباس رضا نیر ، پروفیسر فضل اللہ مکرم، مرتب کلام ڈاکٹر رؤف خیر ، پروفیسر زماں خان آزردہ ، پروفیسر رحمت یوسف زئی اور پروفیسر خواجہ اکرام الدین نے رونق بخشی۔
شناسائی ڈاٹ کام پر آپ کی آمد کا شکریہ! اس ویب سائٹ کے علمی اور ادبی سفر میں آپ کا تعاون انتہائی قابل قدر ہوگا۔ براہ کرم اپنی تحریریں ہمیں shanasayi.team@gmail.com پر ارسال کریں