ڈاکٹر احسان تابش
اردو ادب میں ایک قابل قدر نام ڈاکٹر رمیشا قمر کا ہے ۔ آپ باصلاحیت ہیں ۔ بھیڑ کا حصہ نہیں ہیں۔ پیش نظر کتاب "بات کر کے دیکھتے ہیں” اردو فکشن نگار کی شخصیت کے فن وفکر اور مزاج کو سمجھنے والا آئینہ ہے۔
"بات کر کے دیکھتے ہیں” ہند و پاک کے مشہور اردو فکشن نگار کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کتاب کے ذریعہ انٹرویو کے فن کو بھی پروان چڑھانے کی ڈاکٹر رمیشا قمر کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کے حوصلے کی اڑان کو میرا سلام۔
ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر رمیشا قمر کو ادبی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ آپ کا تعلق کرناٹک ریاست کے گلبرگہ شہر سے ہے ۔ آپ کی آٹھ دس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں آپ باصلاحیت نثر نگار ہیں ۔ آپ کی تحریر میں تازگی ہے ۔ اپ کے سوال دل سے نکل کر دل میں اترتے نظر اتے ہیں ۔ ذہنوں کو جھنجوڑنے کا ہنر جانتی ہیں ۔ ڈاکٹر رمیشا قمر خلوص کی پیکر ہیں ۔ ڈاکٹر رمیشا قمر کی صلاحیت صداقت کی ائینہ دار ہے۔
زیر نظر کتاب بات کر کے دیکھتے ہیں میں معروف ادیبوں کے انٹرویوز ہیں ۔ ادیبوں کی شخصیت اور فن کو سمجھنے اور قاری تک نئی معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے ۔ واقعی یہ کتاب معلوماتی ہے ۔ ڈاکٹررمیشا قمر اپنے ذہن میں ابھرنے والے سوالات کے ساتھ سلام بن رزاق ، نور الحسنین ، عبدالصمد، صفیر افراہیم ، طارق چھتاری ، اقبال حسن ازاد ، سید محمد اشرف ، محمد حمید شاہد ،حافظ کرنائکی ، خواجہ اکرام الدین ، الطاف حسین زئی سے ملتی ہیں ۔ باتوں باتوں میں فنکار کی پس پردہ باتوں پر سے پردہ اٹھاتی جاتی ہیں۔ اردو ادب کی صورتحال پر منتھن کرتی ہیں۔ میری نظر میں یہ کتاب بصیرت و بصارت سے بھری ہوئ ہے۔ انٹرویو لینے والی ڈاکٹر رمیشا قمر کا جوہر بھی نکھر کر سامنے آٹا ہے۔ آپ انٹرویو لینے کی باریکی اور نزاکت سے واقف نظر آتی ہیں ۔ اس کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ڈاکٹر رمیشا قمر اردو کی خدمت جس طرح کر رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
ڈاکٹر رمیشا قمر نے اردو فکشن نگار کی شخصیت کو ہر پہلو سے جاننے اور سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ انٹرویو دینے والے کو اعتماد میں لینے کا ہنر بھی جانتی ہیں ڈاکٹر رمیشا قمر ۔ کسی کی شخصیت اور فن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا پھر اسے قلم بند کرنا آسان نہیں مگر اس مشکل کام کو گھبرائے بغیر شخصیت کی جانچ کرنے میں کامیاب ہوتی نظر آتی ہیں ڈاکٹر رمیشا قمر ۔ ادب کے قطب مینار کو دیکھنے سننے اور سمجھنے والی ڈاکٹر رمیشا قمر کی فکر بلندی پر نظر اتی ہے۔ ان کی علمی قابلیت و صلاحیت کا ائینہ دار ہے "بات کر کے دیکھتے ہیں”۔
امید ہے ان کی علمی وہ فکری گفتگو ریسرچ کرنے والوں کے لئے مفید ثابت ہوگی ۔ انٹرویو لینے کے بعد والے مرحلے سے گزرنا بھی ایک فن ہے اور اس فن میں بھی ڈاکٹر رمیشا قمر کامیاب نظر آتی ہیں ۔ واقعی ڈاکٹر رمیشا قمر کے یہاں معلومات کا ذخیرہ ہے ۔ "بات کر کے دیکھتے ہیں” میں فن اور شخصیت دونوں کی جانچ خوب سے خوب تر ہوئی ہے ۔امید ہے علمی حلقوں میں اس کتاب کی پذیرائی ہوگی ۔ سو بات کی ایک بات "بات کر کے دیکھتے ہیں” ڈاکٹر رمیشا قمر کی کوششوں کا ، ان کی فکر کا ائینہ دار ہے ۔ میں اس کتاب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ اس کتاب کو ہر ایک کتب خانے کی زینت بننا چاہئے ۔ادب کے ذخیرے میں یہ کتاب انٹرویو کی اہمیت میں اضافے کا باعث ہے ۔
انٹرویو کا سوال اچھا لگا ۔
طباعت کا معیار بلند ہے۔
سرورق خوب سے خوب تر ہے۔
سو بات کی ایک بات
اردو کی بستی میں ڈاکٹر رمیشا قمر کی خدمات قابل قدر ہے۔
زور قلم اور زیادہ
شناسائی ڈاٹ کام پر آپ کی آمد کا شکریہ! اس ویب سائٹ کے علمی اور ادبی سفر میں آپ کا تعاون انتہائی قابل قدر ہوگا۔ براہ کرم اپنی تحریریں ہمیں shanasayi.team@gmail.com پر ارسال کریں